بلاول بھٹو زرداری اوروزیراعلی سندھ جبری شادیوں سے متعلق قانون سازی پر بات چیت

کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اوروزیراعلی سندھ جبری شادیوں سے متعلق قانون سازی پر بات چیت کی۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ٹوئٹر پر جاری تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو کے رابطہ کرنے پروزیراعلی سندھ نے جبری شادیوں سے متعلق قانون سازی پر بات کی. 

انھیں سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے کمیٹی کے قیام سے متعلق آگاہ کیا،اس موقع پر بلاول بھٹو ن کہا کم عمری میں شادی کے خلاف قانون سازی کے حوالے سے سندھ پہلے ہی برتری رکھتا ہے. 

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ جبری شادیوں سے متعلق قانون سازی سے متعلق کاوشیں بھی کامیاب ہوں گی۔

Comments are closed.