فٹبال ورلڈ کپ، کروشیا اور برازیل بھی کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچ گئے

دوحہ : فٹبال ورلڈ کپ، کروشیا اور برازیل بھی کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچ گئے، پہلے
پری کوارٹر فائنل میچ میں کروشیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جاپان کو پینلٹی کک پر ہرایا.

جاپان اور کروشیا کے درمیان میچ مقررہ وقت میں مقابلہ 1-1 گول سے برابر رہا تھا، دونوں ٹیموں کو 4،4 پینالٹی دی گئی۔ میچ کا فیصلہ پنالٹی کک پر ہوا۔

پینالٹی پر پہلی باری کروشیا کی تھی اور نکولا ولاسچ نے گول کردیا۔ پینالٹی شوٹس پر کروشیا نے 3 بار گیند کو جال کی راہ دکھائی جبکہ جاپان صرف ایک گول کرسکا۔

جاپان نے 3 پینلٹی ککس ضائع کر دیں، کروشیا نے یہ مقابلہ پینالٹی شوٹ آؤٹ پر 1-3 سے اپنے نام کرلیا اور کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

دوسرے میچ میں برازیل نے جنوبی کوریا کو ایک کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دی، چاروں گول پہلے ہاف میں میں بنائے جبکہ جنوبی کوریا نے واحد گول دوسرے ہاف میں کیا.

برازیلین وی جونیئر نے ساتویں، نیمار نے13 ویں، ری چارلیسن نے 29 ویں اور لوکس نے 36 ویں منٹ میں گول کئے، جنوبی کوریا کے ایس ایچ پیک نے 76 منٹ میں بال جال میں پھینکی.

Comments are closed.