عمران خان کو پارٹی چئیرمین شپ سے ہٹانے کی کاروائی شروع

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پارٹی چئیرمین شپ سے ہٹانے کی کاروائی شروع کردی ہےاور اس حوالے سے انھیں نوٹس جاری کردیا گیاہے۔

سابق وزیراعظم کو توشہ خانہ ریفرنس میں پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو پارٹی چئیرمین شپ سے ہٹانے کی کاروائی کاآغاز کیا گیا، الیکشن کمیشن نے پہلے انھیں نااہل قرار دیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف نے پارٹی چئیرمین شپ کیس 13 دسمبر کو مقرر کردیا ہے اور اسی سماعت کےلئے نوٹس جاری کیا۔

اس سے پہلے الیکشن کمیشن نے 21 اکتوبر کو عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس پر 19 ستمبر کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا تھا۔

الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کو 63 ون کے تحت نااہل قرا دیا ۔ 

الیکشن کمیشن کے اسی فیصلے کے مطابق عمران خان رکن قومی اسمبلی نہیں رہے، ان کی قومی اسمبلی کی سیٹ خالی قرار دے دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ن لیگ کے رہنما محسن رانجھا اور دیگر ایم این ایز نے اسپیکر قومی اسمبلی کو عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس 4 جولائی کو جمع کروایا تھا۔

اس ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ عمران خان نے توشہ خانے سے وصول تحائف کو فروخت کیا اور گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا۔ عمران خان نے توشہ خانے سے تحائف کی خریداری کو دانستہ طور پر چھپایا۔

Comments are closed.