انگلینڈ نے پنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کو 74 رنز سے شکست دے دی

فوٹو : ای ایس پی این 

راولپنڈی: انگلینڈ نے پنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کو 74 رنز سے شکست دے دی، 343 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 268 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی.

 پانچویں دن امام 48، رضوان 46، سعود شکیل 76، اظہر علی 40 اور آغا سلمان 30 رنر بنا کر آؤٹ ہوئے، اینڈرسن اور رابنسن نے 4،4 وکٹیں حاصل کیں.

انگلینڈ کے 343 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اظہر علی اور سلمان آغا کی شراکت ختم ہوتے ہی ٹیم پھنس گئی ، گزشتہ روز پاکستان نے 20 رنز بنائے توعبداللہ آوٹ 6 اور بابراعظم 4 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، اظہر علی انگلی پر گیند لگنے کے بعد ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے.

میچ کے آخری روز پاکستان کو جیت کیلئے مزید 263 رنز جبکہ انگلینڈ کو 8 وکٹوں کی ضرورت تھی، اس سے قبل پنڈی ٹیسٹ میں جیت کےلئے 343رنز کا ہدف دے دیا، مہمان ٹیم نے دوسری اننگز 264 رنز 7 کلھلاڑی آوٹ پر ڈیکلیئر کردی ، پاکستانی اوپنرز وکٹ پر موجود ہیں۔

اس سے قبل پہلی اننگز میں انگلینڈ نے 657 جب کہ جواب میں پاکبتان نے 679 رنز بنائے تھے۔

جاری ہے

دوسری اننگز  کے آغاز میں  انگلینڈ کھلاڑی  بین ڈکٹ  نسیم شاہ کی گیند پر سلمان آغا کو کیچ دے بیٹھے اور  پہلے اوور کی دوسری گیند پر صفر پر  ہی آؤٹ ہوگئے۔

 انگلش کھلاڑی  اولی پوپ کو  بھی محمد علی نے صرف 13 رنز کے ساتھ پویلین واپس بھیج دیا، جس کے بعد  14  ویں اوور کے دوران محمد علی نے ہی انگلش کھلاڑی  زیک کرولی  کو ففٹی ہوتے ہی پویلین کی راہ دکھادی۔

مہمان ٹیم کی چوتھی وکٹ اس وقت گری جب  بلے بار جوروٹ  زاہد محمود کی گیند پر امام الحق کو کیچ دے بیٹھے اور 73 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد  انگلینڈ کپتان بین اسٹوکس بھی زیادہ دیر پچ پر نہ رہ سکے اور 3 گیندوں پرکوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہوگئے۔

 اس کے بعد  انگلش کھلاڑی ول جیکس 24 رنز جبکہ ہیری بروک  87 رنز نسیم شاہ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

Comments are closed.