کابل میں پاکستانی ناظم الامور پرحملے کا ملزم گرفتار، زخمی سپاہی پشاور منتقل
فوٹو: فائل
کابل : کابل میں پاکستانی ناظم الامور پرحملے کا ملزم گرفتار، زخمی سپاہی پشاور منتقل کیا گیا ہے ،ملزم ہوٹل میں ٹھہرا ہوا تھا، فرار کی کوشش کے دوران پکڑا گیا، پاکستان کا طالبان حکومت سے سفارتخانے اور اہلکاروں کی حفاظت کو بہتر بنانے کا مطالبہ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی ناظم الاامور پرفائرنگ کا ملزم سفارتخانہ کے قریب ایک عمارت کی آٹھویں منزل پر رہائش پذیر تھا، اس نے اپنے کمروں میں بھی آئی ڈیز بچھا رکھی تھیں۔
جب افغان سکیورٹی حکام کے پہنچنے تو ملزم نے رسی کی مدد سے چھلانگ لگانے کی کوشش کی تاہم وہ ناکام رہا اور اسے گرفتار کرلیا گیا،اس دوران ملزم سے اے کے 47 رائفل، لانگ رینج خود کار رائفل، اسنائپررائفل سمیت دیگراسلحہ برآمد ہوا۔
اس کے علاوہ حملے میں ملوث ہونے کے شبہ میں ایک اور مشتبہ شخص کو بھی حراست میں لیا گیاہے۔دوسری طرف حملے میں زخمی ہونے والےسپاہی کو پشاور منتقل کردیاگیا.
افغانستان کےلئے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق نے افغان حکومت سے پاکستان مشن کی سکیورٹی بہتر بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
کابل حملے میں زخمی سپاہی کو پشاور پہنچادیاگیا ہے،پاکستان نے افغان ناظم الامور کو طلب کرکے کابل میں ہیڈ آف مشن پر قاتلانہ حملے پر شدید احتجاج کیا اور واقعے کی تحقیقات اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے
افغانستان کے لیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق کا یہ بیان گزشتہ روز کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر حملے کے ایک دن بعد سامنے آیا جہاں اس حملے میں افغانستان کے لیے پاکستان کے ناظم الامور عبید الرحمٰن نظامانی کو نشانہ بنایا گیا۔
محمد صادق نے ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ ہماری اولین ترجیح ہمارے مشن کے ارکان کی حفاظت ہے، سب سے اہم بات یہ ہے کہ افغانستان کی عبوری حکومت کو ہمارے سفارت خانے اور اس کے اہلکاروں کی حفاظت کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت پاکستان ہمارے سفارت کاروں کی سیکیورٹی کو مزید بڑھانے کے لیے ضروری وسائل بھی فراہم کرے گی تاکہ پاکستان کے لیے سب سے اہم غیر ملکی دارالحکومت میں ان کی جانب سے فرائض کی مسلسل اور مؤثر ادائیگی کو یقینی بنایا جا سکے۔
افغان دارالحکومت میں اس حملے میں عبیدالرحمٰن نظامانی محفوظ رہے البتہ سیکیورٹی گارڈ سپاہی اسرار محمد مشن کے سربراہ کی حفاظت کرتے ہوئے حملے میں ’شدید زخمی‘ ہو گئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز افغان دارالحکومت کابل میں پاکستانی ناظم الامور پرقاتلانہ حملہ ہوا جس میں سکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا۔
Comments are closed.