دشمن نے جنگ مسلط کی تو ہم جواب کےلئے ہمہ وقت تیارہیں، آرمی چیف
فوٹو:آئی ایس پی آر
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا بھارتی بیانات پر ردعمل سامنے آیا ہے کہتے ہیں،بھارت نے آزاد کشمیر و گلگت بلتستان پر غیر ذمہ دادرانہ بیانات دیئے،آرمی چیف کا ایل اوسی کے دورہ کے موقع پر جوانوں سے خطاب۔
آئی ایس پی آرسے جاری اعلامیہ کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیرنےلائن آف کنٹرول کے رکھ چکری علاقہ کا دورہ کیا،جوانوں سے خطاب میں کہا دشمن نے جنگ مسلط کی تو ہم جواب کےلئے ہمہ وقت تیارہیں، آرمی چیف کا بیان
آئی ایس پی آر کے مطابق چیف کا ایل او سی پر تعینات جوانوں اورافسروں سے خطاب بھارتی قیادت نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان پر غیر ذمہ دارانہ بیانات دیئے۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم نے اپنے خطاب میں واضح کیا کہ ہم نے ہمیشہ ذمہ دارانہ کردار ادا کیاہے، مادر وطن کے ایک ایک انچ کے دفاع کے لیے تیار ہیں۔ دشمن نے جنگ مسلط کی تو بھرپور جواب دیں گے۔
اس کے برعکس بھارتی قیادت نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان پر غیر ذمہ دارانہ بیانات دیئےہیں۔
آرمی چیف کو ایل او سی کی تازہ ترین صورتحال اورپاک فوج کی پیشہ ورانہ تیاریوں اور مختلف سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر سے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار جنرل عاصم منیر نے لائن آف کنٹرول کے رکھ چکری سیکٹر میں فرنٹ لائن دستوں کا دورہ کیا۔ کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز نے استقبال کیا۔
سپہ سالار کو لائن آف کنٹرول کی تازہ ترین صورتحال اور فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
اس دوران جنرل عاصم منیر نے افسران اور سپاہیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مشکل حالات میں اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران جوانوں کے بلند حوصلے، پیشہ ورانہ قالیت اور جنگی تیاریوں کو سراہا۔
آرمی چیف نے کہا کہ حالیہ دنوں میں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے متعلق بھارتی قیادت کے انتہائی غیر ذمہ دارانہ بیانات دیکھے ہیں۔
واضح طور پر بتا دوں ملکی مسلح افواج مادر وطن کے ایک ایک انچ کے دفاع کے لیے تیار ہیں۔ اگر دشمن نے ہم پر جنگ مسلط کی تو بھی جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج عوامی حمایت سے کسی بھی مہم جوئی کا جواب بھرپور طاقت سے دے گی، بھارتی ریاست اپنے مذموم عزائم کو کبھی حاصل نہیں کر سکے گی۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی دنیا کو انصاف یقینی بنانا چاہیے اور کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حق خود ارادیت دیئے جانے کا وعدہ پورا کیا
Comments are closed.