میری دوست کے بھائی نے میری ویڈیوز لیک کیں، رابی پیرزادہ
فوٹو: فائل
لاہور: گلوکاری چھوڑنے والی گلوکارہ کا کہنا ہے میری دوست کے بھائی نے میری ویڈیوز لیک کیں، رابی پیرزادہ کا کہنا تھا جس نے ویڈیو آگے بڑھائیں وہ بعد میں موٹرسائیکل حادثے میں انتقال کر گیا۔
گلوکاری چھوڑنے ولی رابی پیر زادہ نے اپنے ساتھ ماضی میں پیش آئے واقعات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت لوگوں کی باتیں سن کر دل کرتا تھا کہ سب کو گولی مار دوں۔
رابی پیرزادہ نے ایک انٹرویو کے دوران اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کو اسکینڈل کہنے پر میزبان کو ٹوک دیا اور کہا کہ وہ اسکینڈل نہیں ایک حادثہ تھا۔
سابق گلوکارہ نے اپنے ماضی سے متعلق کہا بچپن سے کبھی کسی کی بات نہیں مانی، میں ایک باغی شخصیت کی مالک تھی، جو کچھ ہوا اس کا تعلق میرے خاندان سے ہے اور میرے خاندان میں بھی اس حوالے سے کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔
انھوں نے کہا میرے خاندان میں سب جانتے تھے کہ جو ہوا وہ میرے خاندان کی وجہ سے ہوا،جو کچھ میرے ساتھ ہوا میں اس پر مزید بات نہیں کرنا چاہتی کیونکہ جو کچھ بھی وہ فیملی میں سب جانتے ہیں لیکن فیملی سے باہر میرے ساتھ جو لوگوں نے کیا میں بیان نہیں کر سکتی۔
رابی پیرزادہ کا کہناتھا اس وقت میرا دل کرتا تھا میں سب کو گولی ماردوں، میں نے خانہ کعبہ جاکر ان لوگوں کو بہت بددعائیں دی جنہوں نے میری ویڈیوز آگے بڑھائیں اور میرا تماشا بنایا۔
ایک سوال کے جواب میں بتایا میری ایک دوست کے بھائی نے بھی میری ویڈیوز آگے اپنے دوستوں میں فارورڈ کی لیکن وہ پھر ایک موٹر سائیکل حادثے میں انتقال کر گیا اس کے بعد بھی لوگ ان ویڈیوز کو آگے بڑھاتے رہے ۔
رابی نے کہا کہ مجھے ہنسی آ رہی تھی کیونکہ لوگ کہہ رہے تھے میرے بوائے فرینڈ نے میری ویڈیوز لیک کیں لیکن وہ بوائے فرینڈ آج تک سامنے نہ آسکاکیونکہ ایسا کوئی تھا ہی نہیں۔
Comments are closed.