دنیا مجھے قابل فخرباولر سوشل میڈیا میچ فیکسر کہتا ہے،وسیم اکرم
فوٹو: فائل
میلبرن:سابق فاسٹ باولر و کپتان وسیم اکرم کہتے ہیں دنیا مجھے قابل فخرباولر سوشل میڈیا میچ فیکسر کہتا ہے،وسیم اکرم نے خاص کر پاکستان کی سوشل میڈیا جنریشن کاذکرکیاہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کے حوالے سے ایک انٹرویو میں وسیم اکرم کا کہنا تھاآسٹریلیا، انگلینڈ ، ویسٹ انڈیز اور بھارت میں جب لوگ ورلڈ الیون کی بات کرتے ہیں تو میرا نام آتا ہے۔
لیکن پاکستان میں سوشل میڈیا جنریشن میرا نام سنتے ہی مجھے ’میچ فکسر ‘ کہتی ہے،تاہم وسیم اکرم نے کسی خاص میچ کا حوالہ نہیں دیاتاہم لوگ 1996 کے ورلڈ کپ میں بنگلور میں وسیم اکرم کے ان فٹ ہونے پر مبینہ طور پر انگلیاں اٹھاتے ہیں۔
فاسٹ باولرنے کہا کہ مجھے میچ فکسر کہنے والی نسل کو معلوم بھی نہیں کہ میچ فکسر کیا ہوتا ہے۔میں زندگی کے اس مرحلے سے گزر گیا ہوں جب مجھے فکر ہوتی تھی کہ لوگ کیا کہیں گے یا کہہ رہے ہیں۔
Exclusive: Wasim Akram opens up on his career, Pakistan cricket and dealing with the ‘match-fixing’ tag. 🏏🇵🇰#9WWOS #Cricket pic.twitter.com/jDUo0zhnwB
— Wide World of Sports (@wwos) November 20, 2022
واضح رہے وسیم اکرم سے متعلق 1996 میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ فکس کرنے کی کوشش اور 1996 کے ورلڈ کپ کے کوارٹرفائنل میں بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے پر افواہیں گردش کرتی رہی ہیں۔
سابق پاکستانی فاسٹ باولروسیم اکرم ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 104 وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔ انہوں نے 356 ون ڈے میچز میں 502 وکٹیں حاصل کیں۔
Comments are closed.