انگلینڈ بھارت کو 10 وکٹوں سے کچل کر ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچ گیا
فوٹو:انٹرنیٹ
ایڈیلیڈ : انگلینڈ بھارت کو 10 وکٹوں سے کچل کر ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچ گیا، برطانوی اوپنرز نے 4 اوورز پہلے ہی ہدف حاصل کر لیا.
انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر 49 بالز پر 80 اور ایلکس ہیلز 47 بالز پر 7 چھکوں کی مدد سے 86 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، انگلینڈ اب اتوار کو میلبرن میں پاکستان کے خلاف فائنل کھیلے گا.
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 169 رنز کا ہدف دیدیا، پانڈیا کی طوفانی اننگز کی بدولت بھارت مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنر بنانے میں کامیاب ہوا۔
The highest partnership in #T20WorldCup history inspires England to a stunning win over India in the semi-finals in Adelaide 😍#INDvENG | 📝: https://t.co/PgKzpNrdvB pic.twitter.com/F9nyZpHdSg
— ICC (@ICC) November 10, 2022
بھارت کی طرف سے کپتان شرما 27 اور کویلی 50 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ پانڈیا اننگز کی آخری بال پر 63 رنز بنا کر ہیٹ آوٹ ہوئے، انگلینڈ کی طرف سے جورڈن نے 3،عادل رشید اور ووکس نے ایک ایک وکٹ وکٹ حاصل کی، پانت رن آؤٹ ہوئے.
ہردیک پانڈیا نے 33 بالز پر 4چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 63 رنز بنائے، خاص کر آخری اوورز میں تیز رفتار بیٹنگ کی.
Hardik heaves one!
Iconic moments like this from every game will be available as officially licensed ICC digital collectibles with @0xFanCraze
Visit https://t.co/8TpUHbQQaa today to see if this could be a Crictos of the Game. pic.twitter.com/E9HcTsZJSC
— ICC (@ICC) November 10, 2022
اس سے قبل آئی سی سی ٹورنامنٹ کے دوسرا سیمی فائنل آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں انگلش کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر بھارتی کپتان روہت شرما کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے روہت شرما نے کہا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔
دوسری جانب آج انگلینڈ کی طرف سے مارک ووڈ اور ڈیوڈ ملان انجری کے سبب نہیں کھیل رہے۔گزشتہ روز پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔
یادرہے کہ ورلڈ کپ کا فائنل اتوار 13 نومبر کو میلبرن کرکٹ گراوٴنڈ میں کھیلا جائے گا۔
Comments are closed.