کرائسٹ چرچ مساجد پر حملوں کے مجرم کی سزا کے خلاف اپیل

فائل:فوٹو

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مساجد پر حملوں کے مجرم نے سزا کے خلاف اپیل کردی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 2019 میں کرائسٹ چرچ کی مساجد پر فائرنگ کرکے 51 نمازیوں کو شہید کرنے والے سفید فام نسل پرست مجرم برینٹن ٹیرنٹ نے سزا کے خلاف اپیل کردی۔

ملزم نے ویلنگٹن کی کورٹ آف اپیل میں سزا کے خلاف اپیل دائر کی ہے جس کی سماعت کی تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے۔

نیوزی لینڈ کی عدالت نے جرم ثابت ہونے اگست 2020 میں برینٹن ٹیرنٹ کو تاحیات عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

Comments are closed.