پنجاب و کے پی حکومتیں ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام ہیں، وفاقی حکومت
فوٹو: فائل
اسلام آباد: پنجاب و کے پی حکومتیں ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام ہیں، وفاقی حکومت کی طرف سے خطوط لکھ کر انھیں ذمہ داریوں سے آگاہ کردیا۔
دونوں صوبائی حکومتوں کو یہ انتباہ وفاقی حکومت کی جانب سے ان صوبوں کےچیف سیکریٹریز کو لکھے گئے خطوط میں کیا گیا ہے۔
پنجاب اور خیبرپختونخوا کی حکومتوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومتیں اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام نظر آرہی ہیں جس کا انجام خطرناک ہو سکتا ہے۔
وفاقی حکومت نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ دونوں صوبوں میں سڑکیں بلاک کر کے نظام زندگی کو مفلوج کیا جا رہا ہے، صوبے آرٹیکل 15 کے تحت شہریوں کے بنیادی حقوق کی حفاظت کرنے میں ناکام ہیں۔
خط میں کہا گیا ہےکہ ایسی صورتحال کے سنجیدہ آئینی نتائج ہو سکتے ہیں،وفاقی حکومت نے واضح طور پر کہا ہے کہ چھوٹے چھوٹے جتھوں نے موٹر ویز، ہائی ویز اور لنک روڈز بلاک کر رکھے ہیں، عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔
وفاقی حکومت نے چیف سیکرٹری پنجاب اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ کو صوبوں میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے اور برقرار رکھنے کےلئے ہدایات جا ری کردیں،دونوں چیف سیکرٹریز کے نام علیحدہ علیحدہ مراسلے pic.twitter.com/7JwtwDTbnZ
— Faisal Hakeem (@FaisalHakeem39) November 8, 2022
عوام کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، پولیس امن و امان برقرار رکھنے اور راستے کھلوانے کے بجائے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، مظاہرین نے عوام کی نقل و حرکت کو بند کر رکھا ہے جو آئین کے آرٹیکل 15 کی خلاف ورزی ہے۔
صوبوں کے چیف سیکریٹریز کو لکھے گئے خط میں وفاقی حکومت نے کہا ہے کہ صوبوں میں امن ا امان کی صورتحال اور ان تمام خلاف ورزیوں پر شدید تشویش ہے۔
خط میں کہا گیاہے کہ مظاہرین کو فوری طور پر ہٹا کر موٹرویز اور شاہراہوں کو بحال کیا جائے، صوبائی حکومتیں فوری طور پر احتجاج ختم کروائیں اور موٹرویز سمیت دیگر راستے کھلوائیں۔
Comments are closed.