پاکستان ورلڈ کپ کے 5 سیمی فائنل کھیل چکا، جیتا تو تیسرا فائنل ہو گا
فوٹو: فائل
سڈنی: ٹی20 ورلڈکپ 2022 سے پہلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ میں پاکستان ورلڈ کپ کے 5 سیمی فائنل کھیل چکا، جیتا تو تیسرا فائنل ہو گا ،گرین شرٹس نے اس سے قبل 2007،2009، 2010، 2012او ر2021 میں فائنل فور مرحلے کیلئے کوالفیائی کیا تھا۔
اسی طرح 2041اور 2016میں ٹیم پہلے مرحلے میں ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی تھی۔۔سری لنکا ،ویسٹ انڈیز اور بھارت نے4،4 اور جبکہ آسٹریلیا نے 3 بار ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کا سیمی فائنل کھیلا ہے۔
اگر قومی ٹیم نے ورلڈکپ کا سیمی فائنل جیت لیا تو تیسری بار فائنل کھیلنے والی پہلی ٹیم کا اعزاز بھی حاصل ہوجائے گا،پاکستان نے دو ہزار نو میں یونس خان کی قیادت میں پہلی اور آخری بار ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کا ٹائٹل جیتا تھا۔
لارڈز کے تاریخی میدان میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست سے دو چار کیا تھا،پاکستان اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے 28 میچز میں سے 17 مرتبہ فتح یاب ہوا جب کہ11 میں شکست ہوئی۔
پاکستان کی کیویز کے خلاف زیادہ سے زیادہ اسکور201 اور کم سے کم 101ہے،ورلڈ کپ سے پہلے سہ ملکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھی پاکستان نے میزبان نیوزی لینڈ کو5 وکٹوں سے شکست دی تھی.
سڈنی میں بیٹنگ وکٹ ہے پہلے کھیلنے والی ٹیم 180پلس کرسکتی ہے، پاکستان کو جیت کےلئے رنز بنانے کی رفتار بڑھانا ہوگی۔ محمد حارث، افتخار اور شاداب خان سے امیدیں وابستہ، اوپننگ ففٹی پلس مل گئی تو پاکستان بڑا ہدف دے سکتا ہے۔
پاکستانی باولرز نے ایلن اور فلپس کو جلدی آوٹ کردیا تو کیوی کو کم سکور تک محود کرنا ممکن۔ کپتان بابراعظم کل بڑی تیاری کے بعد میدان میں اتریں گے، پاکستانی شاقین جیت کے ساتھ ساتھ فائنل سے کھیلنے کے متمنی ہیں۔
یہ مسلسل دو سال میں نیوزی لینڈ کا دوسرا سیمی فائنل ہو گا جسے گذشہ سال فائنل میں آسٹریلیا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا،پاکستان کے ساتھ بڑے میچز میں زیادہ تر پاکستان کا پلڑا بھاری رہا ہے۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 2015 اور 2019 کے ایک روزہ ورلڈ کپ کے فائنلز میں دونوں بار شکست کا سامنا رہا لیکن کین ولیم سن پراعتماد ہیں اس بار بابراعظم کی ٹیم کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔
اس بارکین ولیم سن کا کہنا ہے کہ ’ہماری ٹیم نے اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔ جب تک ٹیم بہتری کی راہ تلاش کرتی رہے گی اور اپنی کارکردگی کو بہتر بناتی رہے گی ہم پر امید ہیں کہ ہم خود کو اگلے مرحلے میں دیکھیں گے۔‘
نیوزی لینڈ نے اس ورلڈ کپ میں اپنے سفر کا آغاز دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو89 رنز اور پھر سری لنکا کو 65 رنز سے سے شکست دے کر کیا تھا۔ افغانستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ تو بارش کے نذر ہو گیاتھا۔
اگلے میچ میں نیوزی لینڈ کو انگلینڈ کے ہاتھوں 20 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا،گروپ کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے آئرلینڈ کو شکست دے کر اپنے گروپ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی تھی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 مین پاکستان کوانڈیا اور زمبابوے سے شکست ہوئی جب کہ جنوبی افریقہ، نید رلینڈ اور بنگلہ دیش کو ہرا کر ٹیم سیمی فائنل تک پہنچی ہے، آخری میچ میں نیدر لینڈ نے جنوبی افریقہ کو ہراکر پاکستان کے سیمی فائنل کی راہ ہموار کی۔
Comments are closed.