مصطفیٰ نواز کھوکھر کے ٹویٹ کرنے پر پیپلز پارٹی نے ان سے استعفیٰ مانگ لیا

فوٹو: فائل

اسلام ٓباد: مصطفیٰ نواز کھوکھر کے ٹویٹ کرنے پر پیپلز پارٹی نے ان سے استعفیٰ مانگ لیا، ذرائع کا کہنا ہےپارٹی اعظم سواتی کی ویڈیو پر مصطفیٰ نواز کی ٹویٹ پر ناخوش تھی۔

ذرائع کے مطابق مصطفیٰ نواز کو پیپلز پارٹی کی طرف سے بتایا گیاہے کہ قیادت آپ کے نقطہ نظر سے متفق نہیں ہے اس لئے سینیٹر شپ چھوڑ دیں۔

مصطفیٰ نواز نے خود بھی تصدیق کردی ہے کہ وہ سینیٹرشپ سے مستعفی ہورہے ہیں اور وہ اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کے حوالے کردیں گے۔

واضح رہے مصطفیٰ نواز کھوکھر نے پہلے شہبازگل پر تشدد کے حوالے سے بھی سخت ردعمل دیا تو اوراس کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی۔

اب جب اعظم سواتی کی مبینہ ویڈیوکا معاملہ سامنے آیا اور خود اعظم سواتی نے ویڈیو میں روتےہوئے بتایا کہ ان کی اور ان کی اہلیہ کی ویڈیو بنا کران کی بیٹی کو بھیجی گئی ہے تو اس پر بھی مصطفیٰ نواز کھوکھر نے سخت ردعمل دیا تھا۔

واضح رہے پیپلز پارٹی آزادی اظہار رائے کی علمدار ہونے کی دعویدار رہی ہے تاہم اس دفعہ ایک سینیٹر کے الفاظ کو سنبھال نہیں سکی اور سینیٹر سے استعفیٰ مانگ لیا ہے۔

Comments are closed.