اعتزاز احسن کی عمران خان سے ملاقات، ایف آئی آر پر تبادلہ خیال
فوٹو: فائل
لاہور: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن کی عمران خان سے ملاقات، ایف آئی آر پر تبادلہ خیال کیا، اعتزاز احسن کا کہنا ہے پولیس نےعمران خان کے کیس کو برباد کردیا۔
چئیرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے دوران عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر کے علاوہ ملک سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا اعتزاز احسن کو سترہ سال پہلے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کی دعوت دی تھی کیونکہ ہمارا اور اعتزاز احسن کا نظریہ ایک ہی ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ اعتزاز احسن کا مستقبل ہمارے ساتھ ہے،ملاقات کے دوران عمران خان نے یہ بھی بتایا کہ اعتزاز احسن میرے وکٹ کیپر ہوا کر تے تھے۔
وہ کرکٹ کو بخوبی جانتے ہیں اعتزاز احسن نے کہا کہ جب عمران خان پر فائرنگ ہوئی تو اس وقت ٹی وی دیکھ رہا تھا.
ملزم نوید کے ویڈیو بیان کے بعد مجھے فون آیا تو میں نے کہا طوطا بول رہا ہے، اعتراز احسن کا کہنا تھا کہ پولیس نے عمران خان کے کیس کو برباد کر دیا، عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر کی کوئی حیثیت نہیں۔
انھوں نے کہا کہ یہ ایف آئی آر سرے سے ہے ہی نہیں، پولیس کا کام تھا کہ مدعی کے نام اور کلام سے تھانہ وزیرآباد میں ایف آئی آر درج کرتے۔
Comments are closed.