پاکستان تحریک انصاف کے لیے چار صفحات پر مشتمل شرائط نامہ تیار
فائل:فوٹو
اسلام آباد کی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کے لیے چار صفحات پر مشتمل شرائط نامہ تیار کرلیا۔جس میں کہاگیاہے کہ جلسے کی اجازت ایک دن کے لیے ہوگی۔
شرائط نامے کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان بیان حلفی پر دستخط کریں گے۔ جلسے کی اجازت ایک دن کے لیے ہوگی۔جلسے لاوٴڈ اسپیکر کا استعمال ممنوع ہو گا اورکسی قسم کا اسلحہ نہیں لایا جائے گا۔ جلسے میں مذہب سے متعلق بیانات سے گریز کیا جائے گا۔
شرائط نامے کے مطابق جلسے کے اسٹیج پر جو 12 افراد موجود ہوں گے ان کی اجازت انتظامیہ دے گی۔ جلسے یا مارچ میں کوئی قومی یا پارٹی پرچم نذر آتش نہیں کیا جائے گا۔
Comments are closed.