وفاقی حکومت نے پنجاب کو واجب الادا فنڈز روک لئے ہیں ، مونس الٰی
فوٹو: فائل
لاہور: وفاقی حکومت نے پنجاب کو واجب الادا فنڈز روک لئے ہیں ، مونس الٰی نے ٹوئٹر پر بیان میں اعدادو شمار شئر کردیئے گئے ہیں ۔
پنجاب کو گندم امپورٹ کرنے کی اجازت دینے سے بھی انکار کیا گیا جس پر وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے بھی تشویش کا اظہار کیا۔
مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری مونس الٰہی نے ٹوئٹر پر بیان میں وزیراعظم شہباز شریف سے سوال کیا ہے کہ وہ پنجاب سے کس چیز کا بدلہ لے رہے ہیں؟۔
وفاق نے پنجاب کے 176 ارب روپے سے زیادہ دینے ہیں۔ میاں صاحب @CMShehbaz کس چیز کا بدلہ لے رہے ہو؟ پنجاب کی عوام کا حق دو – کل کے الیکشن کے بعد تو آپ بلکل ہی فارغ ہو- pic.twitter.com/YxO5cXj5IO
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) October 17, 2022
چودھری مونس الٰہی نے وفاق کی جانب سے پنجاب کے واجبات کا ڈیٹا شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ وفاق نے پنجاب کے 176 ارب روپے سے زیادہ دینے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر و ق لیگ کے رہنما نے مطالبہ کیا کہ پنجاب کی عوام کا حق دو، کل کے الیکشن کے بعد تو آپ بالکل ہی فارغ ہو۔
چودھری مونس الٰہی نے پوری ڈیٹا شیٹ شئیر کرتے ہوئے شہباز شریف کو ٹیگ بھی کیا ہے جس میں اعدادو شمار شامل ہیں۔
Comments are closed.