وزیر خزانہ نےآئی ایم ایف سے ریلیف کی بجائے مزید شرائط مان لیں
فوٹو: وزارت خزانہ ٹوئٹر
لاہور: وزیر خزانہ نےآئی ایم ایف سے ریلیف کی بجائے مزید شرائط مان لیں ،پٹرول پر لیوی میں 45 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔
اس حوالے سے نجی ٹی وی دنیا نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ مفتاح اسماعیل پر اعتراض اٹھانے والے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی آئی ایم ایف کے سامنے بے بس ہوگئے۔
اسحاق ڈار کی طرف سے بتایا گیا تھا کہ وہ عوام کےلئے ریلیف لینے جارہے ہیں تاہم پٹرول پر لیوی میں 45 فیصد اضافہ کر دیا گیا، پٹرول پر ڈویلپمنٹ لیوی 47 روپے 26 پیسے فی لٹر کر دی گئی ہے۔
حکومت کی طرف سے آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل نہ رک سکا، اسحاق ڈار بھی پٹرول پر لیوی بڑھانے پر مجبور ہوگئے اور عوام کو سستے ہوتے پٹرول پر کوئی ریلیف نہ ملا۔
رپورٹ میں اوگرا کے اعدادو شمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیاہے کہ16 اکتوبرکو پٹرول پر لیوی میں 45 فیصد اضافہ کیا گیا، پٹرول پرڈویلپمنٹ لیوی 47 روپے 26 پیسے فی لٹرکر دی گئی۔
عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے یکم جنوری تک لیوی 50 روپے فی لٹر کرنے کی شرط پرنئی قسط جاری کی تھی۔
16 بظاہر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا حکومت نے فیصلہ کیا ہے تاہم اکتوبر کو پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں 14 روپے 84 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا۔
پٹرول کی قیمت میں کمی ہونے تھی تاہم لیوی بڑھانے کی وجہ سے پٹرول کی قیمت کم نہ ہو سکی، ڈیزل پر ڈویلپمنٹ لیوی میں 5 روپے 44 پیسے کمی کی گئی۔
اسی طرح ڈیزل پرپی ڈی ایل 12 روپے 58 پیسے سے کم کر کے 7 روپے 14 پیسے فی لٹرکردی گئی جس سے ڈیزل صارفین کے لئے نرخ نہیں بڑھے تاہم پٹرول صارفین کو کوئی ریلیف نہ ملا۔
Comments are closed.