وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ ہائیکورٹ نے معطل کردیئے
راولپنڈی: وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ ہائیکورٹ نے معطل کردیئے، رانا ثناللہ کی گرفتاری کےلئے کسی قسم کی کارروائی نہ کی جائے۔
عدالت نے محکمہ اینٹی کرپشن کو وارنٹ گرفتاری پر تمام اقسام کی کارروائی سے روکتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ راناثنااللہ کی گرفتارنہ کیا جائے اور نہ ہی کوئی چھاپہ مارا جائے۔
لاہورہائیکورٹ کے راولپنڈی بنچ نے اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ اینٹی کی جانب سے رانا ثنااللہ کے جاری کردہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کردیے۔
عدالتی حکم سے قبل اسلام آباد پولیس نے بھی معاونت سے انکار کردیا تھا اینٹی کرپشن کی ٹیم وارنٹ کی تعمیل کے لیے اسلام آباد پولیس کے پاس بھی گئی تھی۔
گرفتاری دینے کی بجائے وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے وارنٹ گرفتاری کو عدالت میں چیلنج کیا تھا جس کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے فوری انصاف فراہم کردیا۔
واضح رہے گزشتہ روز پنجاب کے مشیر داخلہ عمر سرفراز چیمہ نے کہا تھا کہ پنجاب میں داخلے پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو گرفتار کیا جائےگا۔
Comments are closed.