سہ فریقی ٹی 20 سیریز ،نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے پچھاڑ دیا

فائل:فوٹو

کرائسسٹ چرچ: سہ فریقی ٹی 20 سیریز کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے ہرادیا۔ کیوی ٹیم نے 131 رنز کا ہدف 16.1 اوور میں حاصل کر لیا۔

ہدف کے تعاقب میں کیوی اوپنرز کے درمیان پہلی وکٹ کی شراکت میں 117 رنز بنائے گئے، اوپنر فن ایلن 62 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر آوٴٹ ہوئے۔ ڈیون کانوے 49 اور کپتان کین ولیمسن 9 رنز بنا کر ناٹ آوٴٹ رہے۔

سہ فریقی سیریز کا پانچواں میچ کل 11 اکتوبر کو نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ 13 اکتوبر کو چھٹے میچ میں پاکستان اور بنگلا دیش مدمقابل آئیں گے۔ایونٹ کا فائنل ٹی ٹوئنٹی جمعہ 14 اکتوبر کو کرائسٹ چرچ میں ہی کھیلا جائے گا۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم کی جانب سے ابتدا میں جارحانہ انداز اپنایا گیا لیکن وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی وکٹ گرتی ہی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی۔

پاکستان کی پہلی وکٹ 30 رنز، دوسری وکٹ 54 رنز، تیسری وکٹ 62 رنز، چوتھی وکٹ 65 رنز جبکہ پانچویں وکٹ 77 رنز پر گر گئی۔ اسکے بعد افتخار احمد اور آصف علی کے درمیان 51 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔

چھٹی اور ساتویں وکٹ 128 رنز پر گری، قومی ٹیم کی جانب سے افتخار احمد 27 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ آصف علی 25 رنز بنا کر ناٹ آوٴٹ رہے۔

قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، حارث روٴف کی جگہ نسیم شاہ کو فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ نے اپنی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں، بلیئر ٹکنر اور مچل سینٹنر ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں۔

پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں بنگلادیش کو شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں کیویز کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان سے شکست کے بعد دوسرے میچ میں بنگلادیش کے خلاف فتح حاصل کی تھی۔

Comments are closed.