جلاوٴ گھیراوٴ، توڑ پھوڑ کیسز، عمران خان کی عبوری ضمانت میں 13 اکتوبر تک توسیع
فائل:فوٹو
اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آبادنے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف جلاوٴ گھیراوٴ، توڑ پھوڑ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیسزمیں عبوری ضمانت میں 13 اکتوبر تک توسیع کردی۔
سابق وزیر اعظم عمران خان عدالت میں پیش نہیں ہوئے بلکہ ان کی جگہ وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے جب کہ مقدمے کا تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوگیا۔
دوران سماعت وکیل بابر اعوان نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کرتے ہوئے موٴقف اختیار کیا کہ عمران خان لاہور میں ہونے کی وجہ سے پیش نہیں ہو سکتے۔
بعد ازاں ڈسٹرکٹ سیشن عدالت نے عمران خان کی تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں عبوری ضمانت میں 13 اکتوبر تک توسیع کردی۔
Comments are closed.