بلاول بھٹو، انتونی بلنکن ملاقات،امریکی وزیرخارجہ کاسیلاب متاثرین کے لئے مزید ایک کروڑ ڈالرامداد کا اعلان
فوٹو:سوشل میڈیا
واشنگٹن: وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے واشنگٹن میں امریکی ہم منصب انتونی بلنکن سے ملاقات کی اوردوطرفہ تعلقات سمیت اہم امورپرتبادلہ خیال کیا۔انتونی بلنکن کا سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس اور دکھ کا اظہار، مزید ایک کروڑ ڈالرامداد دینے کا اعلان کیا۔
پاکستان اور امریکہ سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر امریکی محکمہ خارجہ میں تقریب ہوئی جس میں وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری اور امریکی وزیرخارجہ انتونی بلنکن نے خطاب کیا۔
Spoke with Pakistani FM @BBhuttoZardari at the @NMADmuseum about the $10 million in additional U.S. aid towards food security in Pakistan. We are proud to build on other efforts as well, including women’s empowerment via @USPWC. We are stronger when we work together. #PakUSAt75 pic.twitter.com/5PQx87E3iU
— Secretary Antony Blinken (@SecBlinken) September 27, 2022
امریکی وزیرخارجہ نے سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا اورپاکستان کوسیلاب سے فصلوں کو ہونے والے نقصان کے تناظر میں فوڈ سیکورٹی کے لئے مزید ایک کروڑ ڈالرامداد دینے کا اعلان کیا۔
Welcomed Pakistani Foreign Minister @BBhuttoZardari to the @StateDept to reaffirm our close partnership for economic prosperity, regional stability, and food security. I also emphasized our continued support for flood relief, including nearly $56.5 million in aid. #PakUSAt75 pic.twitter.com/TAZdFjh5zI
— Secretary Antony Blinken (@SecBlinken) September 27, 2022
امریکی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ مشکل کی گھڑی میں پاکستان اور پاکستانی عوام کے ساتھ ہرممکن تعاون کریں گے۔پاکستان کے لیے انتہائی مشکل وقت ہے۔
انتونی بلنکن نے کاکہا سیلاب کے چیلنج سے فوری نہ نمٹا گیا تو اس کے اثرات طویل مدت کے لئے ہوں گے۔ امریکا نے سیلاب زدگان کے لیے پاکستان کو 55 ملین ڈالر سے زائد کی امداد فراہم کی ہے۔
اپنے خطاب میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان اورامریکہ کے درمیان سفارتکاری واپس آئی ہے۔ پاکستان میں 3کروڑ سے زائد افراد سیلاب سے متاثر ہیں۔ ماحولیاتی انصاف پر امریکہ سے مدد اور تعاون چاہتے ہیں۔ یہ سبز انقلاب کا وقت ہے ہمیں یقین ہے صدر بائیڈن قیادت کریں گے۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے سیلاب زدگان کی امداد پر امریکا کا شکریہ ادا کیا اور امریکی ہم ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔
Comments are closed.