کے الیکٹرک کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے کمی کی درخواست

فائل:فوٹو

اسلام آباد: کے الیکٹرک نے نیپرا میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے کمی کی درخواست دیدی ہے ۔

نیپرا اتھارٹی 29 ستمبر کو کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت کرے گا، کے الیکٹرک نے آگست کے مہینے میں فیول ایڈجسٹمنٹ میں 4 روپے کمی کی درخواست دی ہے۔

یادرہے کہ وزیر توانائی خرم دستگیر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ 300 یونٹ تک کے بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمٹ معاف نہیں بلکہ موٴخر کیا ہے، جسے اکتوبر سے مارچ کے درمیان وصول کیا جائے گا۔

Comments are closed.