تمام چیلنجز کے خلاف پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے،چین

فوٹو:سوشل میڈیا

نیویارک: چین نے واضح کیا ہے کہ پاکستان نے اپنے ملک میں کام کرنے والے چینی شہریوں اور اداروں کے تحفظ کے لئے موثر اقدامات کئے ہیں تمام چیلنجز کے خلاف پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے قبل وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چینی ہم منصب وانگ ای سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ موجودہ سیلاب سے ہونے والی تباہی سمیت تمام چیلنجز کیخلاف پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ پاکستان نے اپنے ملک میں کام کرنے والے چینی شہریوں اور اداروں کے تحفظ کے لئے موثر اقدامات کئے ہیں۔

ملاقات میں دونوں رہنماوٴں نے اعلی سطح کے قریبی رابطوں کو جاری رکھنے اوردونوں ممالک کے درمیان دائمی اسٹریٹیجک تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

Comments are closed.