ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات ،سوگ اختتام پذیر، تابوت شاہی والٹ میں اُتار دیا
فوٹو: اے ایف پی، سکائی نیوز ویڈیو
لندن : ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات ،سوگ اختتام پذیر، تابوت شاہی والٹ میں اُتار دیا، تابوت ونزر کیسل میں سینٹ جارج چیپل کےشاہی والٹ میں اُتارا گیا۔
دنیا بھر سے آخری رسومات میں شرکت کےلئے آئے سربرہان مملکت ، وزرائے اعظم ، صدور کی واپسی جاری، شاہی والٹ ماضی کے کئی برطانوی بادشاہوں کی آخری آرام گاہ ہے۔
اسی شاہی والٹ میں ملکہ برطانیہ کے شوہر شہزادہ فلپ بھی دفن ہیں، ملکہ الزبتھ کا تابوت شاہی والٹ میں اتارے جانے کے بعد شاہی سوگ کاباضابطہ ختم ہو گیاہے۔
شاہی خاندان کے افراد پر مشتمل نجی سروس کے بعد ملکہ الزبتھ کا تابوت کنگ جارج ششم میموریل چیپل منتقل کیاجاتاہے۔
کنگ جارج ششم میموریل چیپل میں ملکہ الزبتھ کے والد شاہ جارج ششم اور والدہ دفن ہیں،شہزادہ فلپ کا تابوت بھی سینٹ جارج چیپل سےکنگ جارج ششم میموریل چیپل منتقل کیاجائےگا۔
This is the moment Her Majesty's coffin was carried out of Westminster Abbey.
The late Queen now begins her final journey to St George's Chapel in Windsor.
Latest: https://t.co/8AFWhoW82a
📺 Sky 501, Virgin 602, Freeview 233 and YouTube pic.twitter.com/JlD1KSxwSQ
— Sky News (@SkyNews) September 19, 2022
آخری رسو مات ویسٹ منسٹر ایبی میں ادا کی گئیں۔ ملکہ کی آخری رسومات میں پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف سمیت امریکا، کینیڈا، فرانس اور دیگر ممالک کے تقریبا500معززین شریک ہوئے۔
سابق برطانوی وزرائے اعظم جان میجر، ٹونی بلیئر، گورڈن براؤن، ڈیوڈ کیمرون، تھریسا مے، بورس جانسن بھی آخری رسومات میں شریک ہوئے۔
وزیراعظم شہبازشریف آخری رسومات میں شرکت کے بعد امریکہ چلے گئے جہاں آج سے ان کی دیگر مصروفیات شروع ہوں گی ، آج سیکرٹری جنرل یو این کے استقبالیہ میں بھی شریک ہوں گے۔
شہبازشریف کی 23 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب سے پہلے ترکیہ ، ایران، چین کے صدور سے ملاقاتیں شیڈول کا حصہ ہیں جب کہ افریقی ممالک کی ایک کانفرنس میں بھی شامل ہوں گے۔
Comments are closed.