کورونا وائرس سے مزید ایک مریض دم توڑ گیا،72 نئے کیسز رپورٹ

فائل:فوٹو

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید ایک مریض کاانتقال ہوگیا۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 13 ہزار 311 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 72 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

این آئی ایچ کاکہناہے کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائر س سے مزید ایک مریض جان کی بازی ہار گیا جبکہ اس وقت بھی ملک بھر میں 82 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.54 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

Comments are closed.