عدالتی ضمانتوں پرمفرور24کروڑ پاکستانیوں کے مستقبل کالندن میں فیصلہ کرینگے،شیخ رشید

فائل:فوٹو

اسلام آباد:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے کہاہے کہ پی ڈی ایم کاسیاسی جنازہ دھوم سے نکلے گانوازشریف پاکستان آنے سے گھبرائیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرایک ٹویٹ میں شیخ رشیداحمد نے کہاکہ 3رشتے دار،عدالتی ضمانتوں پرمفرور24کروڑ پاکستانیوں کے مستقبل کالندن میں فیصلہ کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ خرم دستگیرکہتے ہیں قومی سلامتی کے اداروں کے مستقبل کافیصلہ بھی لندن میں یہی کرینگے۔کسی مسلم لیگی لیڈرکواس میٹنگ میں بیٹھنے کی اجازت نہیں تھی پی ڈی ایم کاسیاسی جنازہ دھوم سے نکلے گانوازشریف پاکستان آنے سے گھبرائیں گے۔

شیخ رشیداحمد نے کہا کہ 150 روپے کلو نایاب آٹا خریدنے والے ریاست اور سیاست سے مایوس ہو گئے ہیں۔ جس اتحادی نے عمران خان کی حکومت کو چھرا گھونپا وہ عوامی حمایت سے محروم ہو گئے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ افغانستان کی کرنسی بھی پاکستان سے بہتر ہوگئی ہے۔ بلاول کو ملک چھوڑنے کا بہانہ چاہیے۔ 70 غیرآئینی وزراء کے خلاف ہائیکورٹ جارہا ہوں۔

Comments are closed.