لاپتہ شہری کی بازیابی ہویاپیناڈول گولی کی دستیابی،ہائیکورٹ سے ملتی ہے

فائل:فوٹو

اسلام آباد:: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مذہبی منافرت پھیلانے والے اورعمران کو دیوار سے لگانیوالے عوام میں جانے کے قابل نہیں ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ایک ٹویٹ میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیراعظم فیول ایڈجسٹمنٹ معاف کرتا ہے اور وزیر توانائی موخرکرتا ہے۔ ایم کیوایم اپنے کارکنوں کی لاشیں ملنے کے باوجود حکمرانوں کی سیاسی لاش کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر سیاسی مفاہمت کراتے ہیں یا ڈی چوک پر فیصلہ ہونا ہے۔سیلاب زدگان کی مدد نہیں،صرف فوٹو کھچوائی جارہی ہے۔گردشی قرضہ 23کھرب روپے ہوگیا ہے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ لاپتہ شہری کی بازیابی ہویاپیناڈول گولی کی دستیابی،ہائیکورٹ سے ملتی ہے۔اقوام متحدہ کی160ملین کی امداداونٹ کے منہ میں زیرہ ہے۔

شیخ رشیداحمد نے کہاکہ ایسادکھائی دیتا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی ہی پاکستان کاسب سے بڑا مسئلہ ہے۔مذہبی منافرت پھیلانے والے اورعمران کو دیوار سے لگانیوالے عوام میں جانے کے قابل نہیں ہیں۔

Comments are closed.