کورونا وائرس سے متاثر ایک اور مریض دم توڑگیا

فائل:فوٹو

اسلام آباد: ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثر ایک اور مریض جان کی بازی ہارگیا۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 18 ہزار 785 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 117 افراد کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے۔

این آئی ایچ کے جاری اعداد شمار میں بتایاگیاہے کہ ملک اس وقت بھی کورونا سے متاثرہ 82 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ جبکہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.62 فی صد ریکارڈ کی گئی۔

Comments are closed.