سب لوگ عمران خان کے پیچھے پڑگئے ہیں،شیخ رشید

فائل:فوٹو

اسلام آباد:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدکاکہناہے کہ ستمبراکتوبراہم مہینے ہیں اسمبلی کی مدت میں صدر کی منظوری کے بغیر اضافہ نہیں ہو سکتا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں شیخ رشیداحمد نے کہا کہ 70وزرا،240کا ڈالر،4000 روپے کا فی من آٹاغریب کی مزیدبربادی ہے۔بجلی کابل،بچوں کی فیس اورمکان کے کرایے کے بعد چولہا نہیں جلتا۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی کی مدت میں صدرکی منظوری کے بغیراضافہ نہیں ہوسکتا۔ایشیائی کانفرنس میں وزیراعظم اورنہ ہی وزیر خارجہ شریک ہوئے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ستمبراکتوبراہم مہینے ہیں،سب لوگ عمران خان کے پیچھے پڑگئے ہیں۔

Comments are closed.