ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے لیے عمرہ ادا کرنے والا یمنی شخص گرفتار

فوٹو:سوشل میڈیا

مکہ مکرمہ: سعودی حکام  نے آنجہانی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے لیے عمرہ ادا کرنے والے یمنی شخص کو گرفتارکرلیا

سعودی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ملکہ برطانیہ کے لیے عمرہ کرنے کی ویڈیوز شیئر کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

اس شخص کی گرفتاری اس شخص کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل کرنے والے سوشل میڈیا صارفین کے مطالبے پر عمل لائی گئی۔

پہلی بار یہ ویڈیو یمنی شخص نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے شیئر کی جس میں اسے احرام پہنے ایک بینر اْٹھائے دیکھا جا سکتا ہے جس پر ملکہ برطانیہ کے لیے دعائے مغفرت عربی اور انگریزی زبان میں لکھی ہوئی ہے۔

ویڈیو میں مذکورہ شخص کو یہ کہتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے کہ وہ ملکہ برطانیہ کے لیے عمرہ ادا کرنے مکہ پہنچا ہے اور اب مدینہ منورہ جانے کی تیاری کر رہا ہے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شعائر اسلام کا مذاق اْڑانا ناقابل قبول ہے۔ ایک شخص کے لیے جو اللہ اور آخری رسولﷺ پر ایمان نہ رکھتا ہوں عمرہ کرنا درست نہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے نتیجے میں سعودی پولیس نے مذکوہ شخص کو گرفتار کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا۔

Comments are closed.