اسلام آباد ہائی کورٹ میرے متعلق جو بھی فیصلہ دے قبول کروں گا، عمران خان
گوجرانوالہ: چیئرمین تحریک انصاف نے واضح کہا ہے اسلام آباد ہائی کورٹ میرے متعلق جو بھی فیصلہ دے قبول کروں گا، عمران خان نے چیف جسٹس ہائی کورٹ اطہر من اللہ کے اب تک کے فیصلوں پر اعتماد کااظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے زبردست فیصلے دیئے ہیں۔
گوجرانوالہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہاانہوں نے مجھے بات کرنے کی اجازت نہیں دی لیکن اگر دے دیتے تو میں بتا دیتا کہ میں نے کس تناظر میں بات کی تھی۔
عمران خان نے کہا جب سے امپورٹڈ حکومت اقتدار میں آئی ہے ان کی کوشش ہے کہ تحریک انصاف کو ختم کرے۔ پہلے انہوں (حکومت) نے سمجھا کہ لوگ مٹھائیاں بانٹیں گے لیکن قوم سڑکوں پر نکل آئی۔
Few days ago I wrote how @ImranKhanPTI’s ‘La ilaha illalah’ isn’t just a platitude but is fundamental to change the political dynamics of Pakistan. Today, he explained it yet again how La ilaha illalah can set humans truly free.#GujranwalaJalsa #MinusOneNaManzoor https://t.co/8rGk1Rt4Cc pic.twitter.com/Fxy1NNBBqb
— Maaz (@syed_maazuddin) September 10, 2022
اس ملک کی تاریخ میں کبھی اس طرح عوام کسی حکومت کے جانے کے بعد اس طرح سڑکوں پر نہیں نکلی، انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ضلعی عہدیداروں کو کہہ دیا ہے تیار رہنا جب میں کال دوں نکلنا ہے۔
سابق احتجاج کا ذکر کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 25 مئی کو ہمارے اوپر تشدد کیا، ہمارے پر کیسز بنائے، ہزاروں لوگوں کو جیلوں میں ڈالا۔ پرامن احتجاج پر انہوں نے آنسو گیس کی شیلنگ کی، سمجھا یہ ڈر جائیں گے۔
انھوں نے کہا کہ تشدد کے باوجود ہر جلسے میں لوگ نکل آئے۔ میں چھ مہینے سے جلسے کر رہا ہوں اور قوم نکل رہی ہے۔ ایک سے بڑھ کر ایک بڑا جلسہ ہو رہا ہے۔
یہ بھی کہاکہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں بددیانت الیکشن کمیشن نے مل کر پوری کوشش کی ان (حکومت) کو جتوانے کی۔ انتظامیہ تب ان کے ساتھ تھی مسٹر ایکس نے پوری مدد کی، اس سب کے باوجود یہ الیکشن ہار گئے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا اس کے بعد ان کی کوشش ہے کہ عمران خان کو میچ سے ڈس کوالیفائی کیا جائے تاکہ وہ کھیلیں ہی نہ۔ اس کو کسی طرح ناہل کیا جائے، اس پر کیسز کرو ہر طرح کے مجھ پر کیسز کیے۔
عمران خان کو مائنس کرنے کی سازش کرنے والے دیکھ لیں کہ محض 12 گھنٹے کی کال پر پاکستان کے ہر شہر، ہر نگر نے عمران خان کی مقبولیت کو پلس پرو میکس کر دیا ہے۔#MinusOneNaManzoor pic.twitter.com/BzwerC8UUT
— Zeeshan Imran (@zeeshanimranpti) September 10, 2022
عمران خان کا کہنا تھا جیل تو بہت چھوٹی چیز ہے میں اس ملک کو چوروں سے حقیقی طور پر آزاد کرنے کے لیے اپنی جان کی قربانی دینے کو تیار ہوں ، اس موقع پر انھوں نے پارٹی اور عوام کو آخری کال کے لیے تیار رہنے کا کہا۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ سڑکوں پر آکر زبردستی الیکشن کرائیں گے، ملک پر مسلط چور اور ڈاکو کسی بھی طرح مجھے راستے سے ہٹانا چاہتے ہیں اس لئے مقدمات بنائے گئے،معلوم نہیں میرے خلاف کتنی ایف آئی آر درج کرا دی گئیں۔
یہ لوگ مجھے پکڑنے بنی گالہ آ رہے تھے، جیل کے لیے بیگ تیار کرلیا تھا، جیل تو چھوٹی چیز ہے، حقیقی آزادی کے لیے جان کی قربانی دینے کو تیار ہوں، پانچ ماہ میں جو دیکھا اب نتیجے پر آگیا ہوں کہ پوری قوم تیار بیٹھی ہے۔
The nation has made its choice – they stand with Imran Khan. Nothing is more powerful than the power of the people. Conspirators have the courage to call elections to save Pakistan from this inept cabal of crooks. #MinusOneNaManzoor #IStandWithImranKhan pic.twitter.com/vOzwKcb0Qg
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) September 10, 2022
عمران خان نے کہا کہ یہ لوگ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں اور ضمنی الیکشن بھی ملتوی کروا دیے، انہیں خبر ہوگئی تھی کہ جس طرح یہ ہارے ہیں اس سے بھی برے ہاریں گے۔
عمران خان نے گوجرانوالہ میں وکلاء کنونشن سے بھی خطاب کیا ، سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شانداراستقبال پروکلا کا شکر گزار ہوں، بڑے، بڑے چور ہم پر مسلط کیے گئے ہیں۔
انھوں نے کہاجب تک ان سے ہم ملک کو آزاد نہیں کراتے تب تک ہمارا مستقبل اندھیرے میں ہے،وکلا نے حقیقی آزادی میں میرا ساتھ دینا ہے،انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں قانون نہیں طاقت کی حکمرانی ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہاوکلا برادری قانون کوسمجھتے ہیں،حقیقی آزادی کی تحریک میں مجھے وکلا کی ضرورت ہے، آپ کوبھرپورطریقے سے ان چوروں کا مقابلہ کرکے دکھاؤں گا۔
Comments are closed.