سابق آسٹریلوی اوپنر میتھیو ہیڈن قومی کرکٹ ٹیم کے مینٹور مقرر
فائل:فوٹو
لاہور: آسٹریلیا کے سابق اوپنر میتھیو ہیڈن کو آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈکپ 2022 کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا مینٹور بنادگیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ آسٹریلیا کی میزبانی میں منعقد ہونے والے مینز ٹی20 ورلڈکپ کے لیے سابق اوپنر میتھیو ہیڈن کو قومی کرکٹ ٹیم کا مینٹور مقرر کیا گیا ہے، وہ 15 اکتوبر کو برسبین میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔
Matthew Hayden returns as team mentor for T20 World Cup
More details: https://t.co/ij6ZM0CGcg pic.twitter.com/6N1hHfra1R
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) September 9, 2022
چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کا کہنا ہے کہ میتھیو ہیڈن کو ایک مرتبہ پھر پاکستان کرکٹ ٹیم میں خوش آمدید کہتا ہوں، آسٹریلوی کنڈیشنز اور کھیل سے متعلق ان کا علم قومی کھلاڑیوں کے لیے بہت مفید ثابت ہوگا۔
میتھیو ہیڈن نے کہا کہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو دوبارہ جوائن کرنے پر بہت پرجوش ہوں، ایشیا کپ میں پاکستان کی شاندار کارکردگی کو فالو کررہا ہوں۔
یادرہے کہ آسٹریلیا کے سابق اوپنر آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈکپ 2021 میں بھی قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔
Comments are closed.