کوشش کریں گے اب تک جو غلطیاں کی ہیں آگے نہ کریں، بابراعظم

شارجہ: پاکستان ٹیم کے کپتان نے کہا ہے کوشش کریں گے اب تک جو غلطیاں کی ہیں آگے نہ کریں، بابراعظم کا کہناتھا کہ ہماری شراکت نہ ہوسکنے کے باعث افغانستان کے خلاف مشکلات آئیں۔

میچ کے بعد روی شاستری کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم کا کہنا تھا جیسی پارٹنر شپ کا سوچا تھا نہیں لگ سکی شاید اسی لئے بات ٹیل اینڈرزتک پہنچی اور نسیم شاہ نے اچھا کھیلا۔

کپتان کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ نے میچ اچھا فنش کیا، کرکٹ میں کچھ بھی ہوسکتا ہے، نسیم شاہ کو بیٹنگ کرتے دیکھا ہے، لگتا تھا کہ وہ کچھ بھی کرسکتا ہے۔

بولر اور بیٹر کے درمیان ہیٹ آف دی مومنٹ ایسے واقعات ہو جاتے ہیں

اسٹار آل راونڈر شاداب خان نے میچ کے بعد گفتگو میں کہا کہ نسیم شاہ کو بھی اب لوگ جاوید بھائی اور شاہد بھائی کی طرح یاد کریں گے اس نے شاندار کھیل دکھایا ہے۔

افغانستان کے خلاف جیت کے بعد پریس کانفرنس میں شاداب خان نے کہا کہ نسیم شاہ پر اعتماد تھا، ہمارے بولرز بیٹنگ کافی لمبی کر رہے ہیں، مینجمنٹ بھی بولرز کو ایسے وقت کے پیش نظر لمبی بیٹنگ پریکٹس کرواتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں کے ساتھ ظلم کر رہے ہیں جو میچز کو اتنا کلوز لے کر جاتے ہیں، ایسے تو میچز مجھ سے بھی نہیں دیکھے جاتے، کوشش کرنی چایئے کہ میچ یہاں تک نہ جائے۔

شاداب خان نے کہا بولر اور بیٹر کے درمیان ہیٹ آف دی مومنٹ ایسے واقعات ہو جاتے ہیں یہ سب فیلڈ میں ختم ہوجانا چاہیے، ہر کوئی جیتنا چاہتا ہے، اچھا کھیلنا چاہتا ہے جب ایسا نہیں ہوتا تو ہیٹ آف دی مومنٹ ہوجاتا ہے۔

پاکستانی آل راؤنڈر نے کہا کہ میں نے بھارت کا نہیں سوچا تھا کہ وہ باہر ہو جائیں گے، میں اپنی ٹیم کا سوچ رہا تھا، بھارت ایک اچھی ٹیم ہے، ہو سکتا ہے کہ پریشر کی صورتحال میں ایسا ہوا ہو۔

Comments are closed.