مریم نواز نے اپنے پاسپورٹ کی واپسی کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

فائل:فوٹو

لاہور: پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے پاسپورٹ کی واپسی کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

مسلم لیگ ( ن) کی رہنما مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کے لئے لاہورہائی کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیارکیاہے کہ گزشتہ 4 سال سے انکا پاسپورٹ عدالتی تحویل میں ہے جبکہ نیب چوہدری شوگر مل کا چالان عدالت میں پیش نہیں کر سکا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے میرٹ پر ضمانت منظور کی۔ لمبے عرصے کے لیے کسی شخص کو اس کے بنیادی حق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔

درخواست میں مزید کہاکہ سابق صدر پرویز مشرف اور ایان علی کے کیسز کے فیصلے اس کی نظیر ہیں۔عدالت سے استدعا ہے کہ پاسپورٹ واپس کرنے کے احکامات جاری کرے۔

Comments are closed.