توشہ خانہ کے تحائف اب عوام بھی دیکھ سکیں گے
فائل:فوٹو
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعظم ہاوٴس میں نئی روایت قائم کر دی
وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کی تاریخ کی منفرد مثال بن گئے۔ انہیں ملنے والے غیرملکی تحائف اب وزیراعظم ہاوٴس میں مستقل طور پر رکھے جائیں گے جنہیں عوام دیکھ سکیں گے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ تحائف عوام کو دکھانے کا اہتمام کیا جائے تاکہ وہ دوست ممالک کی پاکستان سے محبت سے آگاہ ہوں۔شہباز شریف کی ہدایت پر وزیراعظم ہاوٴس میں جگہ مختص کر دی گئی جہاں یہ تحائف رکھے جائیں گے جنہیں عوام دیکھ سکیں گے۔
وزیراعظم نے بیرون ممالک سے ملنے والے تحائف سرکاری خزانے میں جمع کرا دیے جن کی مالیت 27 کروڑ روپے ہے۔
وزیراعظم کو یہ قیمتی تحائف خلیجی ممالک کے دوروں کے دوران ملے تھے جن میں ہیرے جڑی دو قیمتی گھڑیاں بھی شامل ہیں۔ ایک گھڑی کی مالیت 10 کروڑ اور دوسری کی قیمت 17 کروڑ بتائی گئی ہے۔
خلیجی ریاستوں کی جانب سے شہباز شریف کو عمران خان سے زیادہ مہنگی گھڑیاں دی گئی ہیں۔ انہوں نے قیمتی قلم، انگوٹھی، ‘کف لنک’ (بٹن) اور خوشبو کے تمام تحائف بھی توشہ خانے میں جمع کرادئیے۔
شہباز شریف وزیر اعلی پنجاب کے طور پر بھی دس سال کے دوران ملنے والے تمام غیرملکی تحائف توشہ خانے میں جمع کرواتے رہے ہیں۔
Comments are closed.