کالا باغ ڈیم صرف عمران خان بناسکتا ہے، چوہدری پرویز الہیٰ

گجرات: کالا باغ ڈیم صرف عمران خان بناسکتا ہے، چوہدری پرویز الہیٰ کہتے ہیں آئندہ انتخابات میں عمران خان دو تہائی اکثریت سے منتخب ہو کر کالا باغ ڈیم بنائیں گے۔

گجرات میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی نےکالاباغ ڈیم عمران خان کے علاوہ کوئی نہیں بنا سکتا، اس سے بجلی بنے گی، پانی بھی محفوظ ہو گا، تمام ایکسپرٹ کو دوبارہ بٹھایا جا سکتا ہے، کام شروع کیا جا سکتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہمارے قائد ، ہمارے لیڈر عمران خان، نوجوان دوستو، ساتھیوں اور تمام خواتین کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ عمران خان کو یقین دلاتا ہوں گجرات کی سر زمین وفا کی زمین ہے۔

انھوں نے کہا کہ یہاں پر سب سے زیادہ نشان حیدر ہیں، ملک کی کوئی ایسی جنگ نہیں جس میں گجرات کے سپوتوں نے جام شہادت اور نشان حیدر نہ لیا ہو۔ گجرات کا ماحول تعلیم سے بدلا ہے۔

چوہدری پرویز الہی نے کہا یہاں پر دشمنیاں بہت ہوتی تھیں، قتل و غارت ہوتی تھیں، اب ہم نے بہت کچھ بدل دیا ہے، حمزہ ککڑی نے یہاں لیپ ٹاپ تقسیم کیے تو کہا لڑکیوں کو کہا آئندہ الیکشن میں ہمیں یاد رکھنا، تو بچیوں نے کہا جنہوں نے یونیورسٹی بنائی انہیں یاد رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گجرات میں ایک اور بہت بڑی یونیورسٹی بنا رہے ہیں، تعلیم ہی ایک راستہ ہے جو صحیح ہے جس سے ملک میں تبدیلی آ سکتی ہے، بیروزگاری کو ختم کرنے کا ایک اور راستہ ہے ، گجرات میں انڈسٹریاں بنتی جا رہی ہیں، جس کے باعث بیرزگاری کا خاتمہ ہو رہا ہے، اوورسیز پاکستانیوں کا گڑھ ضلع گجرات ہے۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ مونس الٰہی نے دعوت دی اب میں بھی دعوت دیتا ہوں، عمران خان الیکشن لڑیں، میانوالی سے زیادہ ووٹ ملیں گے، وزیرآباد کارڈیالوجی کو شہباز شریف نے بند کر دیا تھا، میں نے شہباز شریف کو کہا تھا کہ میرے ساتھ دشمنی کر لو، لیکن مریضوں کے ساتھ لڑائی نہ کرو۔

وزیراعلی ٰ پنجاب نے کہامیں اب اس کارڈیالوجی کو 500 بیڈز پر لے جا رہا ہوں، یہاں پر جدید مشینوں کے ذریعے علاج ہوں گے۔ بچوں کے دلوں کا آپریشن اب گجرات میں ہو گا، بھارت اور یورپ میں جانے کی ضروت نہیں رہے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ میں بھی سیلاب زدہ علاقوں میں گیا تھا، عمرا ن خان بھی گئے تھے، اب ہم تمام ریلیف سامان عمران خان کو دے رہے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں نے عمران خان کو بہت زیادہ پیسے دیئے۔

شہباز شریف، کابینہ ، پی ڈی ایم والے ٹیلی تھون کریں اور اکٹھے کریں پیسے، لوگوں نے وہاں سے ان کو چھتر بھیجنے ہیں، سیلاب میں ریسکیو کی ٹیموں نے بہت کام کیا ہے، میں چاہتا ہوں عمران خان ان کی حوصلہ افزائی کریں، ہم بھی ان کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سارا پانی سمندر میں جا رہا ہے، کسی کو کوئی فائدہ نہیں ، پی ڈی ایم کے لوگ پانی پر سیاست کرتے ہیں، الیکشن کے بعد دو تہائی اکثریت کے ساتھ وزیراعظم بنیں گے تو اس وقت کالا باغ ڈیم بنائیں گے۔

کہاکالا باغ ڈیم بننے سے لوگوں کو بہت فائدہ ہو گا، تمام ایکسپرٹ کو دوبارہ بٹھایا جا سکتا ہے، کام شروع کیا جا سکتا ہے، تمام صنعتکاروں اور تاجروں سے اپیل کرتا ہوں تمام لوگ سیلاب زدگان کے لیے امداد دیں۔ ترقی یافتہ ملک صرف عمران خان ہی بنا سکتا ہے۔

عمران خان نے جب کہا، شہبازشریف کو اسلام آباد میں ہی بند کر دیں گے، مونس الٰہی

سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس دن عمران خان نے کہا شہباز شریف کو اسلام آباد میں ہی بند کر دو ہم ادھر ہی بند کر دیں گے۔

مونس الًہی نے کہامریم بی بی گجرات میں کارنر میٹنگ کے لیے آئی تھیں، انہوں نے بہت باتیں کیں، میں مریم بی بی کو بتانا چاہتا ہوں، انہوں نے جلسی کی ، یہاں دیکھ یہ اصل میں یہ جلسہ ہے۔

انھوں نے کہاکہ مریم بی بی سن لیں! ابا جی، چچا جی اور ککڑی، پی ڈی ایم سمیت سب مل جائیں تو عمران خان کے برابر نہیں ہوں گے۔ آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی چیئر مین کو یقین دلاتا ہوں میانوالی سے زیادہ لیڈ گجرات سے ملے گی۔

عمران خان سے درخواست ہے نوجوانوں کو سمجھائیں بچوں کو سمجھائیں، بڑوں کی عزت کریں، گھر میں اختلافات ہوتے رہتے ہیں، لیکن یہ اختلافات تہذیب کے دائرے میں رہ کر ہونے چاہئیں۔

Comments are closed.