حکمران آئی ایم ایف اور سیلاب میں پھنس گئے،شیخ رشید

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان آئی ایم ایف اور کرونا سے بچ گیا، حکمران آئی ایم ایف اور سیلاب میں پھنس گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے لکھا کہ عالمی منڈی میں جتنا تیل سستا ہوتا ہے پاکستان میں اتنا ہی مہنگا ہوجاتا ہے

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا کہ معاشی ناکامی میں داتا دربار داخلے پر بھی 10 روپے ٹیکس لگا دیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر3 روپے بڑھا ہے

شیخ رشیداحمد نے مزید کہا کہ شہباز شریف کی تقریرحواس باختہ شخص کی تقریرتھی۔

Comments are closed.