ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 4 مریض انتقال کرگئے

فائل:فوٹو

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 4 مریض جان کی بازی ہارگئے ۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 13 ہزار 455 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 242 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

این آئی ایچ کاکہناہے کہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.80 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ مزید چار مریض دم توڑ گئے

این آئی ایچ کے مطابق ملک بھرمیں اس وقت بھ موذی وائرس میں مبتلا 115 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Comments are closed.