وزیراعظم کا قطر میں بڑا اعلان، تفصیل آج خرم دستگربتائیں گے

دوحہ : وزیراعظم کا قطر میں بڑا اعلان، تفصیل آج خرم دستگربتائیں گے،شہباز شریف جو قطرکے دورے پر ہیں دوحہ میں یہ اعلان کیا ہے۔

شہباز شریف نے دوحہ میں سرکاری وفد کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئےبجلی کے بلوں سے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز (ایف سی اے) ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم کے مطابق پاکستان کے ایک کروڑ 71 لاکھ صارفین کو بجلی کے بلوں کی مد میں اضافی فیول ایڈ جسٹمنٹ چارجز نہیں دینا پڑیں گے۔

وزیراعظم نے اعلان کیا تاہم انھوں نے یہ تفصیلات نہیں بتائی کہ فیول ایڈجسٹمنٹ کیسے اور کن صارفین کےلئے ختم ہوگی اس ریلیف کی تفصیلات آج سامنے لائی جائیں گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ٹیوب ویل والے زرعی صارفین کو بھی فیول ایڈجسٹمنٹ سے استثنیٰ ہوگا، خرم دستگیرکل پریس کانفرنس میں ایف اےسی کاطریقہ کار بتائیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ تاجروں پر سے فکسڈ ٹیکس ختم کیا جا چکا ہے جس کے بعد 42 ارب روپے کا گیپ آئے گا جسے دوسرے ذریعوں سے پورا کریں گے۔

شہباز شریف نے قطری ہم منصب سے بھی ملاقات کی جب کہ اس سے قبل کاروباری طبقہ اور سرمایہ کاروں سے بھی ملے اور انھیں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی پیشکش کی ۔

Comments are closed.