چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سمیت 19 رہنماوں کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سمیت 19 رہنماوں کے خلاف ایک اور مقدمہ درج،جسمانی ریمانڈ پر موجود شہباز گل پر بھی ایک اور مقدمہ بنا دیا گیا۔

چیئرمین تحریک انصاف ، شیخ رشید ، اسد عمر،مراد سعید، سینیٹر فیصل جاوید پر اسلام آباد میں دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود ریلے نکالنےپر تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اس مقدمے میں عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے 19 رہنماؤں کو نامزد کیا گیا ہے، راجہ خرم نواز،شہزادوسیم اورفیاض الحسن چوہان کو بھی مقدمے میں نامزد کئے گئے ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق20اگست کو شہباز گل کے حق میں ریلی کے دوران شرکاء نے حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ دفعہ 144 کے نفاذ کےباوجود ریلی نکال کر سڑک بلاک کی گئی۔

واضح رہے پمز میں شہباز گل سے ملنے کی اجازت نہ ملنے پر عمران خان نے اسی جگہ میڈیا سے گفتگو میں اگلے دن ریلی نکالنے کااعلان کیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے دفعہ 144 نافذ کرنے اعلان بھی کیا تھا اور ساتھ یہ وضاحت بھی کی تھی کہ یہ پہلے سے نافذ ہے.

اسلام آباد انتظامیہ کا کہنا تھا کہ شہر میں پانچ اور اس سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہے اور جو لوگ کسی بھی خلاف ورزی کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

دوسری طرف جسمانی ریمانڈ کے دوران پولیس نے میڈیا کے ہمراہ جا کر پارلیمنٹ لاجز سے شہباز گل کے کمرے سے پستول برآمد کیا تاہم شہباز گل نے انکار کیا تھا کہ یہ ان کا نہیں ہے مگر ناجائز اسلحہ کا ان کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کے خلاف درج کئے گئے مقدمات کی تعداد17 ہو چکی ہے اور اسلام آباد ہائی کورٹ ان کے خلاف توہین عدالت کی بھی کارروائی کررہی ہے۔

Comments are closed.