ملک بھر میں کورونا کے مزید 3 مریض دم توڑ گئے

اسلام آباد:ملک بھر میں کورونا وائر س سے متاثرہ مزید 3مریض جان کی بازی ہارگئے

قومی ادارہ صحت کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 16 ہزار 764 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس سے ملک بھر میں 416 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

این آئی ایچ کاکہناہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.48 فیصد رہی جبکہ موذی وائرس سے مزید 3 افراد انتقال کرگئے

این آئی ایچ کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر 152 مریضوں کی حالت ابھی بھی تشویشناک ہے۔

Comments are closed.