حکومت نےمہنگائی پر مزید تیل چھڑک دیا،پٹرول 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر مہنگا

اسلام آباد: حکومت نےمہنگائی پر مزید تیل چھڑک دیا،پٹرول 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر مہنگا شہبازشریف کی قیادت میں مخلوط حکومت نےمشکل فیصلوں کے نام پر غریب مکاو مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے،ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 51 پیسے کمی کی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل43 پیسے فی لٹر سستا ہوا ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 67 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے،نئی قیمتوں کے مطابق پٹرول 233 روپے 91 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل 244 روپے 44 پیسے کا فی لٹر ہوگیا ہے۔

اس سے قبل اوگرا نے اگست کیلئے درآمدی ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،سوئی ناردرن سسٹم کیلئے ایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں 0.5107 ڈالر کمی کی گئی. 

سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.4792 ڈالر فی یونٹ کمی کی گئی،سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 16.9496 ڈالر فی یونٹ مقرر کی گئی ہے۔

سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 17.4783 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے،سوئی ناردرن سسٹم پر جولائی میں ایل این جی کی قیمت 17.4603 ڈالر فی یونٹ تھی۔

Comments are closed.