شہباز گل کو ننگا کرکے مارا گیا،یہ شرمناک ہے، عمران خان
اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف نے کہا ہے شہباز گل کو ننگا کرکے مارا گیا،یہ شرمناک ہے، عمران خان نے کہا شہباز گل کو کہا جارہاہے کہ عمران خان کے خلاف بیان دو۔
جی این این کو انٹرویو میں سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ شہباز گل نے غلط بیان دیا لیکن اس پر جو ظلم ہوا وہ درست نہیں، سوال کیا جاتا ہے کہ عمران خان کھاتا کیا ہے، شہباز گل کیساتھ ایسا سلوک کر کے لوگوں کوڈرا رہے ہیں۔
عمران خان نے کہا چیف الیکشن کمشنر اخلاقی طور پر کرپٹ آدمی ہے، الیکشن کمیشن نے ہمارے خلاف آٹھ فیصلے دیئے، ہم اسلام آباد ہائی کورٹ گئے توسارے فیصلے کالعدم ہوگئے۔
سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ توشہ خانہ اور الیکشن کمیشن بچگانہ کیسز ہیں، میرا سارے حکمرانوں سے موازنہ کریں کہ کون ایمانداری سے چل رہا تھا ۔
انہوں نے کہا کہ جمہوری لوگ ہمیشہ پبلک کے پاس جاتے ہیں، جمہوری لوگ بیرون ملک نہیں جاتے، عوام میں جاتےہیں، پچھلے حکمرانوں کا پیسہ باہر رکھا ہوا ہے، پاکستانی عوام میری طاقت ہے۔
عمران خان نے کہا میں نے تاریخ میں ایسا الیکشن کمیشن نہیں دیکھا، جیسے اس نے کھل کے ہماری مخالفت کی، الیکشن کمیشن اور انتظامیہ پوری ان کے ساتھ ملی ہوئی ہے، یہ مجھے نا اہل کرنا چاہتے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ انہوں نے میرے خلاف پلان بنایا ہوا ہے، میں نے ویڈیو ریکارڈ کروائی ہوئی ہے، اگر مجھے کچھ ہوتا ہے تو آن کی جائے گی، میری جان کو خطرہ ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا پاکستان کا آئین مجھے حق دیتا ہے، میں پر امن احتجاج کروں، پاکستان میں چوروں کا ٹولہ ہم پر مسلط کیا، مہنگائی ان کی ترجیحی نہیں تھی، کیس ختم کروانا تھا۔
پی ٹی آئی کے سربراہ نے کہا ہم نے ڈونلڈ لو کی سائفر کو پارلیمنٹ میں رکھا،چیف جسٹس کو بھیجا، ہم نے کسی سے کچھ چھپایا نہیں، ایک اور لانگ مارچ ہوسکتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف سے اب کوئی بات نہیں ہورہی، میرےکبھی اسٹیبلشمنٹ سےحالات خراب نہیں ہوئے، ہماری طاقت یہ تھی کہ ہم ایک پیج پرتھے۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو اداروں کے ساتھ لڑانے کی کوشش کی گئی، مجھے نا اہل کرا کر نواز شریف کو واپس لانے کی کوشش کی جا رہی ہے، میں کسی صورت ایسی کسی ڈیل کو قبول نہیں کروں گا۔
Comments are closed.