بھارت کا یوم آزادی ،دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ منارہے ہیں

سرینگر: کنٹرول لائن کی دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج بھارت کے یوم آزادی پر یوم سیاہ منارہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی سخت نگرانی کے باوجود پاکستانی پرچم لہرا دئیے گئے۔

بھارت کی آزادی کے دن مقبوضہ وادی میں ہڑتال کی کال دی گئی ہے جبکہ قابض فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی مظالم کی طرف توجہ مبذول کرانے کے لیے دنیا بھر میں بھارت مخالف مظاہرے ہوں گے۔

ہمیشہ کی طرح مختلف ریلیوں میں شہریوں نے پوسٹرز پر ”ہندوستانی یوم آزادی یوم سیاہ ہے“ ”ہم آزادی چاہتے ہیں“ اور ”ہم ہندوستانی یوم آزادی کو مسترد کرتے ہیں“ جیسے نعرے درج کیے۔

کے ایم سی کے مطابق حریت رہنماوں نے آج بھارت کے خلاف احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں یوم جمہوریہ منانے کا حق نہیں رکھتا۔

مقبوضہ کشمیر می اپنی آزادی کی جنگ لڑنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ بھارتی تسلط سے مکمل آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی حکام نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے متوقع احتجاج کو روکنے کے لیے حفاظت کے نام پر انتہائی سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے ہیں۔

Comments are closed.