چودھری پرویز الٰہی کا پنجاب میں گریجویشن تک تعلیم مفت کرنے کااعلان

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا پنجاب میں گریجویشن تک تعلیم مفت کرنے کااعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ تعلیم کو عام کرنا چاہتے ہیں۔

پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی یوم آزادی کے حوالے سے تقریب میں وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی شریک تھے۔

اس موقع پر انھوں نے ملی نغمے گانے والی خصوصی بچیوں کیلئے تین لاکھ روپے، لیڈ سنگر کیلئے 50 ہزار اور پولیس بینڈ کیلئے 1لاکھ روپے اور سکاؤٹس کے لئے 2 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پہلے میٹرک تک تعلیم فری کی، اب گریجوایشن تک تعلیم کو فری کرینگے، خصوصی بچوں کے اداروں اور سپورٹس سہولتوں میں اضافہ کرینگے۔

چوہدری پرویز الہٰی نےکہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وطن کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا، پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ سپہ سالار کی قیادت میں پاک فوج کی ملک سے دہشتگردی کے خاتمے اور قیام امن کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں، ہمیشہ عزت و احترام کا قائل رہا ہوں۔

وزیراعلی ٰ پنجاب ن کہا کہ پہلے احترام پھر کام، پنجاب کو مثالی صوبہ بنائیں گے،غیر یقینی کی صورتحال میں کام کرنا نتیجہ خیز کم ہوتا ہے۔

Comments are closed.