شہباز گل اغوا نہیں ہوا، بغاوت مقدمہ میں گرفتار کیا گیا، وزیرداخلہ

اسلام آباد: شہباز گل اغوا نہیں ہوا، بغاوت مقدمہ میں گرفتار کیا گیا، وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا انھیں ریاست کی مدعیت میں درج مقدمہ میں گرفتار کیاگیاہے۔

اسلام آباد میں وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ شہبازگل کے خلاف بغاوت سمیت سات دفعات شامل ہیں۔

رانا ثناء اللہ نے الزام لگایا کہ ادارے کے فائلز اینڈ رینکس میں تقسیم پید کرن کی کوشش کی گئی،یہ گرفتار کرکے چھ چھ ماہ جیل کے مقدمات نہیں ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نےکہا کہ سانحہ لسبیلا پر سوشل میڈیا پر بکواس کی گئی، فوجیوں کے خاص رینکس کو پکارا اور کہا گیا وہ پی ٹی آئی سے محبت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا ان کرداروں کی حقیقت مزید تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گی، سازشی کردارانکوائری میں سامنے آئیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ شہباز گل کیخلاف ریاست کی مدعیت پر مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمہ تھانہ کوہساراسلام آباد میں درج ہوا ہے، مقدمے میں دفعات 505، 120بی، 153اے، 124اے، 131 شامل ہیں۔

مزید بتایا کہ شہبازگل کے خلاف قانون کے مطابق شکایت درج ہوئی اور پھر باضابطہ قانون کے مطابق گرفتار کیا گیا۔ہم صبح عدالت میں پیش کرینگے فیصلہ عدالت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے دور میں شرمناک حرکتیں ہوئیں، عمران خان، فواد چودھری کو یقین دلاتا ہوں قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ شیخ رشید نے کہا پولیس ان کے گھرکی طرف آگئی، اس میٹنگ میں وہ موجود نہیں تھے، سابق وزیر داخلہ چلا ہوا کارتوس ہے، انہیں بلاوجہ گرفتارکرنے کی ضرورت نہیں۔

Comments are closed.