پاکستان نے 7میڈلز جیتے ہیں جن میں ایک سونے 3چاندی اور 3کانسی کے تمغے شامل
برمنگھم: کامن ویلتھ گیمز کے ریسلنگ ایونٹ میں پاکستان کے اسد علی نے نیوزی لینڈ کے ریسلر کو 55 سیکنڈز میں شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا۔
اسد علی نے 57 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں نیوزی لینڈ کے سورج سنگھ کو 11-0 سے شکست دیکر کانسی کا تمغہ جیتا ہے۔
جب کہ سیمی فائنل میں بھارتی ریسلر سے شکست کھا کر پھرتیسری پوزیشن کا میچ جیتا، انعام بٹ بھی بھارتی ریسلر سے ہارے اور سلور میڈل حاصل کر سکے ، طیب بھی سیمی فائنل میں شکست کھا گئے اور شریف طاہر بھی روایتی حریف سے چت ہوئے۔
گزشتہ روز تک کامن ویلتھ گیمز میں مجموعی میڈلز پوزیشن کے مطابق پاکستان نے 7میڈلز جیتے ہیں جن میں ایک سونے 3چاندی اور 3کانسی کے تمغے شامل ہیں۔
خیال رہے کہ اسی کیٹیگری کے فائنل میں بھارت کے ریسلر روی نے نائیجیریا کے کھلاڑی کو شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کیا۔
Comments are closed.