پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ریفرنس واپس لے لیا
اسلام آباد:تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ دو بار دینے کا معاملہ بھی چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
فیصلے کے بعد پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ریفرنس واپس لے لیا ، ریفرنس رجسٹرار آفس پہنچنے کے بعد واپس لیا گیا۔
پی ٹی آئی نے مؤقف اپنایا کہ ریفرنس میں مزید قانونی پہلوؤں کو اجاگر کرنے کیلئے واپس لیا گیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر پر جانب داری کا الزام عائد کرتے ہوئے سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا تھا جو واپس لے لیا ہے۔
اس سے قبل تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف سپریم جوڈیشل جوڈیشل کمیشن کو ریفرنس بھجوایا جس میں تحریک انصاف نے موقف اختیار کیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر جان بوجھ کر بدانتظامی کر رہے ہیں۔
ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اپنی آئینی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا نہیں کر رہے، انہوں ں ے جانب داری کا مظاہرہ کیا اس لیے انہیں ان کے عہدے سے ہٹایا جائے۔
ریفرنس میں حکمران اتحاد کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کا بھی ذکر کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ پی ڈی ایم کے نمائندہ وفد نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی تھی.
ملاقات میں چیف الیکشن کمیشن پر تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ جلد از جلد سنانے کے لیے دباوٴ ڈالا گیا اور ملاقات کے چند روز بعد ہی ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ سنا دیا گیا۔
Comments are closed.