راولپنڈی میں میٹرو بس میں آگ لگ گئی، مسافروں پہ کیا گزری؟
راولپنڈی :رحمان آباد اسٹیشن راولپنڈی میں میٹرو بس میں آگ لگ گئی، مسافروں پہ کیا گزری؟ آگ فیول لیک ہونے سے لگی ، بس عملے نے مسافروں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا.
آگ سے بس مکمل طور پر جل گئی، اس دوران خوفزدہ مسافروں نے دوڑ کر جانیں بچائیں جبکہ خواتین اور بچے صورتحال میں زیادہ خوفزدہ دکھائی دئیے،جڑواں شہروں میں میٹروبس سروس کو بھی روک دیا گیا.
عینی شاہدین کے مطابق راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والی میٹرو بس میں فیول لیک ہونے سے آگ لگی، بس میں مسافروں کی کثیر تعداد موجود تھی، میٹرو عملے نے مسافروں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا،
عینی شاہدین کاکہناہے کہ آگ نے پوری بس کو اپنی لپیٹ میں لیا، آگ اس قدر شدید تھی کہ بس سے اٹھنے والا دھواں اور شعلے دور سے دیکھے جاسکتے تھے، ریسکیو 1122 کے عملے نے آدھے گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا
ترجمان 1122 کا کہنا تھا کہ آگ سے متاثرہ بس مکمل طور پر ناکارہ ہوچکی ہے، میٹروبس میں آگ لگنے کے بعد جڑواں شہروں میں بس سروس معطل ہے جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
Comments are closed.