انٹر بینک مارکیٹ میں آج بھی ڈالر کی قدر میں کمی کارجحان

کراچی: انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز میں آج بھی ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر کمی کارجحان ہے، ڈالر 2.61 روپے کمی سے 226.19 روپے کی سطح پر آگیا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی کی امید کی جارہی ہے تاہم دن کے آغاز پر ڈالر میں 2.61 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

ادھر ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری ہوچکی ہیں لہٰذا اب صرف رواں سال کے لیے 4 ارب ڈالر کے مطلوبہ سرمائے کی کمی کو پورا کرنا باقی ہے جسکا انتظام ہونے سے آئی ایم ایف حکام کی جانب سے مطلوبہ قسط جاری ہوجائے گی۔

دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں کمی ساتھ ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے، 100 انڈیکس بڑھ کر 41 ہزار 500 کی سطح پر آگیا ہے جبکہ 474 پوائنٹس کی تیزی بھی ہوئی ہے۔

Comments are closed.